بڑے نوٹوں کومنسوخ کرنے کے سبب آٹو کے فائنانس کی رقم کی ادائیگی میں کافی
دشواری ہونے پر ایک آٹو ڈرائیور نے مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمور میں پیش آیا ۔تفصیلات
کے مطابق آرمور شہر کے شانتی نگر کالونی کے متوطن 35سالہ شیخ بشیر
نامی شخص نے ایک نجی فائنانس کمپنی سے 2لاکھ روپے قرض حاصل کرتے ہوئے نیا
آٹو رکشہ خریدا تھا اور ہر ماہ 6000روپے قسط فائنانس کمپنی کو ادا کرنا طے
پایا تھا۔